شاہینوں نے ونڈیز کو وائٹ واش کردیا


کراچی(24نیوز) شاہینوں نے ونڈیز کو وائٹ واش کردیا۔ پاکستان نے سیریز کاتیسرا اور آخری ٹی ٹوینٹی میچ 8وکٹوں سے جیت لیا۔ فخرزمان مین آف دی میچ اور بابر اعظم مین آف دی سیریز قرار پائے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے ونڈیز کو کلین سویپ کردیا۔ شاہینوں نے سیریز کاتیسرا اور آخری ٹی ٹوینٹی میچ 8وکٹوں سے جیت لیا۔ ونڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اورمقررہ اوورز میں 153 رنز بنائے۔ آندرے فلیچر 52 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔ دنیش رام دین نے 18 گیندوں پر 42 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ شاداب خان نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ہدف کے تعاقب میں شاہینوں نے اونچی اڑان بھری۔ فخرزمان نے 17 گیندوں پر دھواں دار40 بنائے۔بابراعظم 51 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔ پاکستان نے 154 رنز کا ہدف 16.5اوورز میں حاصل کرلیا۔سیریز میں وائٹ واش کرنے سے پاکستان کی ٹی ٹوینٹی رینکنگ میں پہلی پوزیشن مزیدمستحکم ہوگئی ہے۔ پاکستان 129 پوائنٹس کے ساتھ رینکنگ پر راج کررہا ہے۔

کرکٹ کی واپسی نے کراچی کو کراچی بنادیا۔ پہلے پی ایس ایل تھری کے فائنل کا انعقاد اب ویسٹ انڈیز کی آمد نے شہر قائد میں امن کا جھنڈا لہرادیا۔

امن کے بادل  روشنیوں کی بہاریں

کرکٹ کا شور کراچی کراچی بن گیا

2013 سے قبل شہر میں ٹارگٹ کلنگ سے فضا سوگوار ہوتی تھی اسہڑتالوں سے زندگی مفلوج ہوتی تھی۔ بوری بند لاشوں کا پیغام دیا جاتا تھا۔مپاکستان کے دشمنوں کو ریاستی اداروں نے صف ہستی سے مٹانے کا عہد کیا۔ اور 2018 کے سورج نے روشنیوں کے شہر کی روشنیاں واپس لوٹا دیں۔

پہلے پی ایس ایل تھری کے فائنل نے کراچی کی رونقیں بحال کیں اور

9 سال بعد انٹر نیشنل کرکٹ کی واپسی نے کراچی کو پھر سےامن کا گہوار بنا دیا۔ کراچی سے لیکر خیبر تک پوری قوم روٹھی ہوئی کرکٹ کی بحالی پر یکجا نظر آئیں۔اور دنیا کو پیغام دیا کہ پاکستان ہر کھیل کے لیئے سازگار ملک ہے۔