رحیم یارخان، ریلوے ٹریک 28 گھنٹے بعد بحال

رحیم یارخان، ریلوے ٹریک 28 گھنٹے بعد بحال


رحیم یار خان(24نیوز) رحیم یار خان میں مال گاڑی حادثے کی وجہ سے متاثرہ ٹریک 28گھنٹے بعدبحال کردیاگیا۔ٹریک بند ہونے سے ٹرینوں کی آمدورفت کا نظام درہم برہم رہا، ملک کے مختلف حصوں سےکراچی سےآنے اور جانے والی ٹرینیں تاخیر کا شکاررہیں جس کی وجہ سے مسافروں کوپریشانی کاسامناکرناپڑا۔

رحیم یارخان ریلوےٹریک پرحادثہ،مسافررل گئے۔ رحیم یارخان میں حادثےکی وجہ سےمال گاڑی پٹری سےکیااتری، ٹرینوں کاتوجیسے پہیہ ہی جام ہوگیا۔ مختلف ٹرینوں کوچھوٹےبڑے اسٹیشوں پر روکناپڑاجبکہ بہت سی ٹرینیں منسوخ کردی گئیں،جس کی وجہ سےہزاروں کی تعدادمیں مسافروں کوپریشانی کاسامناکرناپڑا۔

لاہورسمیت ملک کےمختلف شہروں سےکراچی جانے اور واپس آنے والی ٹرینیں متاثرہونے سےمسافروں کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ ٹریک کی بندش سےمتاثرہونے والی ٹرینوں میں پاکستان ایکسپریس، علامہ اقبال ایکسپریس، ملت ایکسپریس، قراقرم ایکسپریس، جناح ایکسپریس پاک بزنس ایکسپریس،تیزگام، فرید ایکسپریس اور،بہاؤالدین زکریا ایکسپریس سمیت دیگر شامل ہیں۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔