پنجاب تین حصوں میں تقسیم،بجٹ  دستاویزات تیار

پنجاب تین حصوں میں تقسیم،بجٹ  دستاویزات تیار


لاہور (24 نیوز)صوبہ پنجاب کو تین حصوں میں تقسیم کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق پنجاب کو ڈیویلپمنٹ کے نام پر تین حصوں میں تقسیم کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق نئے مالی سال کا ترقیاتی بجٹ کا حجم 400 ارب ہو گا۔

ترقیاتی بجٹ جنوبی ، شمالی اور سینٹرل پنجاب کے نام سے ہو گا، صوبائی محکموں کی بھی تین حصون میں بجٹ دستاویزات تیار کر لی گئی ہیں،جنوبی پنجاب کے لیے 35 فیصد بجٹ مختص کرنے کی تجاویز بھی دی گئی ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے عام انتخابات 2018ء میں اپنا 11 نکاتی ایجنڈا پیش کیا جس میں جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کے قیام کا عزم بھی موجود تھا، جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کے قیام کے لیے جنوبی پنجاب کے نامور سیاسی رہنماؤں نے پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کیا تھا۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer