رواں سال پنجاب کے 14 ، خیبر پختونخوا کے 11 اضلاع کو سیلاب خطرہ

رواں سال پنجاب کے 14 ، خیبر پختونخوا کے 11 اضلاع کو سیلاب خطرہ


24نیوز: پاکستان میں رواں سال سپر فلڈ کا خدشہ ہے، موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پنجاب کے 14 اور خیبر پختونخوا کے 11 اضلاع سیلاب کےخطرے کی زد میں ہیں۔

چیرمین فیڈرل فلڈ کمیشن احمد کمال کی کمیٹی کو بریفنگ ہوئے بتایا کہ اس سال بڑے سیلاب کا خدشہ موجود ہے، موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پنجاب کے 14 اور خیبر پختونخوا کے 11 اضلاع سیلاب کےخطرے کی زد میں ہیں، مون سون کی شدت کا دائرہ کار مزید پچیس اضلاع تک پھیل چکا ہے۔ احمد کمال نے کمیٹی کو بتایا کہ زیادہ برفباری اور بارشوں کے بعد صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے اگلے چند ماہ میں متعلقہ اداروں کی تیاری کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیاگیا ،اپریل کے وسط میں محکمہ موسمیات واپڈا ارسا این ڈی ایم اے انڈس واٹر کمیشن سے مشاورت کی جائے گی۔

محکمہ موسمیات کے حکام کا کہنا ہےکہ محکمہ موسمیات کو جاپان نے جدید ترین ریڈار دیا ہے واپڈا کے 2010 کے سیلاب سے متاثرہ جگہوں پر سترہ ٹیلی میٹری سنٹرز نے کام کرنا شروع کردیا ہے۔

شازیہ بشیر

Content Writer