پاک فوج کے 40 بریگیڈئیرز کی میجر جنرل کے عہدے پر ترقی



اسلام آباد ( 24 نیوز ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت آرمی پرومویشن بورڈ کا اجلاس، بورڈ نے 40بریگیڈیئرز کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی۔ترقی پانےوالے والوں میں آرمی میڈکل کور کے 11 بریگیڈیئر ڈاکٹر بھی شامل ہیں۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت آرمی پرومویشن بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں پاک فوج کے اعلی سطح پر ترقیوں کی منظوری دے دی ۔ ترقی پانے والوں میں آرمی میڈیکل کور کے 11 ڈاکٹرز سمیت 40 بریگیڈیئرز شامل ہیں۔ ترقی پانے والوں میں بریگیڈیئر ظفراقبال مروت شاکر اللہ خٹک اور محمد اویس دستگیرشامل بریگیدیئر عامر نوید ، محمد اعجاز مرزا اور تبسم حبیب، بریگیڈیئر محمد شجاع انور، دلاور خان اور سرفراز احمد کو بھی ترقی دے دی گئی ہے۔ بریگیدیئر آصف محمود گورائیہ، کمال اظفر اور محمد علی خان ،بریگیڈیئر محمود کاشف آزاد ،ماجد جہانگیر ،اظہر وقاص اور عاکف اقبال ،عمراحمد بخاری، محمد احسن خٹک اور عنایت حسین بھی پانے والوں میں شامل ہیں۔

ترقی پانے والوں میں آرمی میڈیکل کور کےبریگیڈیئر عادل یامین، حسن خٹک اور محمد عامر مجید، سید عماد حسین شاہ، محمد عامر نجم ،محمدعاقل اور کامران احمد ستی کی بھی ترقی دے دی گئی ہے، آرمی میڈیکل کور کےبریگیڈیئر محمد علیم، احسن الطاف،طاہر کاشف ظفر،خرم انور قادری اور احمد شریف چودھری کو بھی ترقی دے دی گئی ہے۔میڈیکل کور کےبریگیڈیئرسید نصرت رضا،کرامت حسین شاہ بخاری اور فرخ سعید کی بھی ترقی دی ہے۔

میڈیکل کور کے بریگیڈیئر قدرت اللہ ملک، عامراکرم اور شاہد حمید چودھری کی بھی پروموشن دی گئی ہے۔ میڈیکل کور کے بریگیڈیئر محمد قاسم بٹ،فرحان طیب اور محمد افشین اقبال کی بھی میجر جنرل کے عہدے پرترقی دے دی گئی ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer