روپے کی بے قدری کا سلسلہ نہ رک سکا، ڈالر مزید مہنگا

روپے کی بے قدری کا سلسلہ نہ رک سکا، ڈالر مزید مہنگا


کراچی(24نیوز) روپے کی بے قدری کاسلسلہ نہ رک سکا۔ انٹربینک میں ڈالر کی قدر30پیسےاضافے سے141 روپے 39 پیسے اور اوپن مارکیٹ میں 143 روپے کی نئی بلندترین سطح پرپہنچ گئی. چندروز میں روپے کی قدر تقریبا 2 فیصد کم ہو گئی۔بیرونی قرضوں کے بوجھ میں دو سو  پچاس ارب روپے کا اضافہ ہو گیا۔ 

انٹر بینک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران ڈالر 141 روپے 50 پیسے تک فروخت ہوا. اسٹیٹ بینک کے مطابق کاروباری اوقات کے خاتمے پر انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 30 پیسے کے اضافے سے 141 روپے 39 پیسے ہو گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں دالر کی قیمت 143 روپے تک پہنچ گئی.انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں اب تک ڈالر کی یہ بلند ترین قیمت ہے. ڈالر کے علاوہ دوسری کرنسیاں بھی مہنگی ہو گئیں.

انٹر بینک مارکیٹ میں یورو 98 پیسے مہنگا ہو کر 159 روپے 2 پیسےاور برطانوی پونڈ ایک روپے 90 پیسے مہنگا ہو کر 186 روپے 21 پیسے کا ہو گیا. ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف سے قرض لینے کے سلسلے میں روپے کی قدر کم کہ جا رہی ہے اور حکومت کی طرف سے ناں ناں کرتے ہوئے بھی دو ہفتوں کے دوران روپے کی قدر تقریبا دو فیصد کم کی جا چکی ہے جس سے آئی ایم ایف کے نئے قرض سے پہلے ہی روپے کی بے قدری سے ملک پر بیرونی قرضوں کے بوجھ میں دو سو پچاس ارب روپے کا اضافہ ہو گیا۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔