لاکھوں دلوں پر راج کرنے والی پاپ کوئین نازیہ حسن، آواز ایسی کہ کانوں میں رس گھول دے

لاکھوں دلوں پر راج کرنے والی پاپ کوئین نازیہ حسن، آواز ایسی کہ کانوں میں رس گھول دے


24نیوز: دلفریب انداز، سریلی آواز والی پاپ کوئین کے نام سے مشہور نازیہ حسن کے چاہنے والے آج ان کی 54 ویں سالگرہ منارہے ہیں۔ نازیہ حسن کے مداحوں کے دلوں میں ان کی یادیں آج بھی تازہ ہیں۔

خوبصورت گلوکارہ کے مدھر گیت آج بھی سننے والوں کے کانوں میں رس گھولتے ہیں۔ گلوکارہ کا انداز ایسا جو دل میں گھر کر جائے۔ آواز ایسی جو کانوں میں رس گھول دے۔خوبصورتی، ٹیلنٹ اور شہرت میں اپنی مثال آپ نازیہ حسن نوعمری میں ہی چھا گئیں۔ بھارتی فلم میں گائے ان کے گانے آپ جیسا کوئی میری زندگی میں آئے تو بات بن جائےنے انہیں راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا اور پھر بات ایسے بنی کہ دنیا بھرمیں ڈسکو دیوانےکی دھوم مچ گئی۔

ڈسکو دیوانے کے بعد بوم بوم ، ینگ ترنگ ، ہاٹ لائن اور کیمرہ کیمرہ کے نام سے البمز نے انہیں شہرت کے بام عروج پر پہنچا دیا۔ لوگوں میں خوشیاں بانٹنے والی نازیہ حسن کی اپنی زندگی تلخیوں کا شکاررہی۔ ناکام شادی اور کینسر نےنازیہ کو روگ لگا دیا اور وہ محض 36 برس میں تیرہ اگست 2000 کو زندگی کی بازی ہار گئیں لیکن آج بھی پرستاروں کے دلوں میں زندہ ہیں۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔