ریلوے کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگ گیا

ریلوے کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگ گیا


(24نیوز) ایک حادثے نے ریلوے کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگا دئیے، رحیم یار خان کے قریب مال گاڑی کی بوگیاں پٹری سے اترنے کے باعث ٹرینوں کی آمدورفت کا نظام درہم برہم ہوگیا.

بینچز پر بیٹھتے تو کبھی کھڑے ہو کر ٹرینوں کی راہ تکتے بچے, بوڑھے، خواتین، ریلوے کے مسافرہیں  جنہیں کراچی سے مختلف شہروں کیلئے روانہ ہونا تھا لیکن کراچی کینٹ اسٹیشن پر رُل رہے ہیں۔ رحیم یارخان ٹرین حادثے کے باعث کراچی میں ٹرینوں کا شیڈول ایسا بگڑا کہ گزشتہ روز کی متعدد ٹرینیں،تاحال روانہ نہ ہوسکیں اور کچھ تاخیر سے روانہ ہوئیں،مسافر در در کی ٹھوکریں کھاتے رہے۔

ریلوے حکام کے مطابق ریلوے آپریشن کل تک سو فیصد بحال ہونے کا امکان ہے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔