"مریم نواز نے جیل میں اپناساتھی چن لیا"

09:36 AM, 3 Aug, 2018

شازیہ بشیر

راولپنڈی(24نیوز) مریم نوازنےقیدتنہائی کاٹنےکے لیےکتابوں کواپناساتھی چن لیا۔نمازاورتلاوت کےعلاوہ ہسٹری کےساتھ بھی مکالمہ جاری ہے۔تاریخ سازشخصیات کےاحوال پرمبنی مشہورکتاب انٹرویوزودہسٹری پڑھ رہی ہیں۔
اڈیالہ جیل میں قیدمریم نوازکوکسی سےبات کرنےکی اجازت نہیں۔تبھی تووہ ہسٹری کےساتھ خاموش مکالمے میں مصروف ہیں۔نماز،تلاوت،وظائف اورکتب کےمطالعےکےبعدمریم نوازکےپاس کسی اورچیزکاوقت ہی نہیں رہتا۔سیاسی حوالےسےمریم نوازکاکہناہےکہ انہیں کسی بات کاپچھتاوانہیں،100زندگیاں بھی ملیں توایسے ہی گزاروں گی۔

پڑھنا مت بھولیں: عمران خان کے خواب ٹوٹ گئے
پلنگ اورجیل کی چادرکےعلاوہ انہوں نےاطالوی مصنفہ اوریانافلاچی کی مشہورکتاب انٹرویوزودہسٹری کواپنی تنہائی کاساتھی بنارکھاہے۔انٹرویوزودہسٹری شہرہ آفاق مصنفہ اوراطالوی صحافی اوریانافلاچی کی مشہورومعروف کتاب ہے۔فلاچی نے اپنے عہد کے تمام بڑے سیاست دانوں، حکمرانوں سےانٹر ویوزکئے۔فلاچی اپنےتیکھے سوالات سےسامنےبیٹھی شخصیت کوادھیڑکررکھ دیتی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: پرویز خٹک کے ارمان خاک میں مل گئے
اوریانافلاچی نےپاکستان کے وزیر اعظم بھٹو، بھارت کی وزیر اعظم ا ندرا گاندھی، یو گنڈا کے صدر عیدی امین، اردن کے بادشاہ شاہ حسین، فلسطین کے حریت پسند رہنمایاسر عرفات، ایرانی اسلامی انقلاب کے سربراہ امام خمینی، اسرائیل کی وزیراعظم گولڈا میئر، امریکہ کے وزیر خارجہ ہنری کسنجر، شہنشاہ ایران ، اور بہت سارے اپنے وقت کے نامور سیاست دانوں ، حکمرانوں سے انٹر ویو کئے۔اس کے علاوہ انہوں نے زندگی کے دیگر شعبوں سے وابستہ افراد سے بھی انٹرویو کئے۔بھٹو سمیت کئی سیاست دانوں اور حکمرانوں نے تو انہیں انٹر ویو کے لئے دعوتیں بھی دیں۔
دنیاکی ان تاریخ سازشخصیات کی باتیں پڑھ کرمریم نوازکی شخصیت میں کیاتبدیلی آئےگی؟یہ توجب وہ جیل سےباہرآئیں گی تبھی پتاچلےگا۔

مزیدخبریں