پنجاب میں وزارت اعلیٰ سٹار پلس کہانی بن گئی

پنجاب میں وزارت اعلیٰ سٹار پلس کہانی بن گئی


لاہور(24نیوز) پی ٹی آئی پنجاب میں حکومت کیوں نہیں بناپارہی؟ پتا چل گیا ، کہانی وُہی ہے جو بھارتی ڈرامے کہانی گھر گھر کی تھی ۔
اُمیدواروں کی کثرت ہے، جنوبی پنجاب اوروسطی پنجاب سے اپنا اپنا وزیراعلی لانے کے کی لڑائی ہے ۔ یہ ہے وہ وجہ جو تحریک انصاف کے پنجاب میں حکومت بنانے کی راہ میں روڑا نہیں اینٹ بن کر حائل ہے ۔اسٹار بلے باز جہانگیر ترین گروپ وسطی اور شاہ محمود گروپ جنوبی پنجاب سے وزیراعلی لانے کے خواہاں ہیں  اور عمران خان ان دونوں کی بیچ ٹک ٹک دیدم دم نہ کشیدم کی تصویر بنے بیٹھے ہیں ۔ ابھی تک اُن کی جانب سے کسی کو وزرات اعلی کی کوئی اُمیددلائی گٗی ہے نہ کسی کے حق میں تاثر دیا گیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے خواب ٹوٹ گئے
اسی باعث وزارت اعلی کا ہر اُمیدوار پرُاُمید بھی ہے اور مایوس بھی  اور فیصلے کے منتظر عوام بےیقینی کی صلیب پر ہیں ۔ کے پی میں بھی یہی جھگڑا ہے تو بلوچستان کی بھی کہانی اس سے مُختلف نہیں ۔ گویا پی ٹی آئی کی سیاست نہ ہوئی اسٹار پلس کا ڈرامہ کہانی گھر گھر کی ہوگئی  جوختم ہونے میں ہی نہیں آرہی ۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔