لیگی رہنماؤں کی جیل میں نواز شریف، مریم سے ملاقات

لیگی رہنماؤں کی جیل میں نواز شریف، مریم سے ملاقات


راولپنڈی(24نیوز) اڈیالہ جیل میں نوازشریف اورمریم نواز سے لیگی رہنماؤں نے ملاقاتیں کیں۔ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر سے ملاقات کرنے والے بھی اڈیالہ جیل پہنچے۔ کامیاب ہونے والے احسن اقبال نے بھی الیکشن کو دھاندلی زدہ قرار دیا۔ 

اڈیالہ جیل میں سابق وزیراعظم میاں نوازشریف سے ملاقات کرنے والوں کا تانتا دن بھر بندھا رہا۔سابق وزیراعظم نوازشریف ، مریم نواز اورکیپٹن صفدرسے شہبازشریف،راجا ظفرالحق،خواجہ آصف،ایاز صادق،احسن اقبال، مشاہد اللہ ،محمد زبیر سمیت دیگر سینیر رہنماوں نے ملاقاتیں کیں۔  جیل حکام نے فہرست میں شامل افراد کو ہی ملاقات کی اجازت دی ۔ مریم نواز اور محمد صفدر کے بیٹے جنید صفدر کے علاوہ نواز شریف کے بھائی عباس شریف کے اہلخانہ نے بھی قیدیوں سے ملاقات کی ۔ 

پڑھنا مت بھولیں: مریم نواز نے جیل میں اپناساتھی چن لیا
ملاقات کے بعد احسن اقبال کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ الیکشن میں بدترین دھاندلی ہوئی،،عوامم نے ووٹ کو عزت دو ککے نعرے کو تقویت دی۔ پمز اسپتال کے میڈیکل بورڈ میں شامل ڈاکٹروں نے میاں نوازشریف کا پھرطبی معائنہ بھی کیا۔ بہت سے ن لیگی رہنماؤں کوفہرست میں نام نہ ہونے پرملنے نہ دیا گیا۔ان میں طارق فضل چوہدری ،  صدیق الفاروق ، مائزہ حمید ، زاہد لطیف اور عظمٰی بخاری کے نام شامل ہیں۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔