پولیو وائرس کی روک تھام کیلئے انسداد پولیو مہم 6 اگست سے شروع ہوگی

پولیو وائرس کی روک تھام کیلئے انسداد پولیو مہم 6 اگست سے شروع ہوگی


اسلام آباد(24نیوز) پولیو وائرس کی روک تھام کے لئے ہائی رسک 16 اضلاع میں انسداد پولیو مہم 6 اگست سے شروع ہو گی جو 10 اگست تک جاری رہے گی، مہم سے رہ جانے والے بچوں کو 11-12 اگست کے لئے خصوصی مہم بھی چلائی جائے گی۔ 

پولیو سے بچاؤ کے لئے انسداد پولیو مہم کا افتتاح کر دیا گیا۔مہم 6 اگست سے 10 اگست تک ہائی رسک 16 اضلاع میں چلائی جائے گی۔پانچ روزہ انسداد پولیو مہم میں پانچ سال سے کم عمر 36 لاکھ 27 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائیں گے۔پولیو مہم کے افتتاح کے موقع علما کرام کو بھی مدعو کیا گیا، مقررین کا کہنا تھا کہ چار سال پہلے پاکستان میں 306 کیسز سامنے آئے تھے جو 2018 میں صرف 3 کیسز تک رہ گئے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: پیدائشی پیروں سےمعذور بچے اب چل پائیں گے
پولیو مہم کے دوران دو سو علما کرام بھی اپنا کردار ادا کرینگے، جو پبلک مقامات، حجروں اور مساجد میں پولیو ویکسین کے پلانے کے لئے آگاہی مہم چلائیں گے۔ 

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔