ایبجسٹن ٹیسٹ:کوہلی بھارتی کرکٹ ٹیم کیلئے سہارا بن گئے

ایبجسٹن ٹیسٹ:کوہلی بھارتی کرکٹ ٹیم کیلئے سہارا بن گئے


لندن( 24نیوز ) انگلینڈ اور بھارت کے مابین تاریخی ٹیسٹ میں بھارت کی گرتی سنبھلتی بیٹنگ لائن کو ویرات کوہلی کا سہارا مل گیا،بھارتی کپتان کی شاندار سنچری نے میچ میں بھارت کی پوزیشین مستحکم کردی۔

ایجبیسٹن ٹیسٹ میں انگلینڈ نے دوسرے دن کا آغاز 9 وکٹوں کے نقصان پر 285 رنز سے شروع کیا تو انکے آخری بلے باز سیم کیورن 24 رنز بنا کر جلد ہی پاویلین واپس لوٹ گئے اور انگلینڈ کی ٹیم 287 کے مجموعی اسکور پر آل آوٹ ہوگئی، بھارتی اوپنر نے اننگز اپنی اننگز کا شاندار آغاز کیا۔

انگلینڈ کے سیم کیورن نے 8 بالز پر تین بھارتی کھلاڑیوں کر پاویلین بھیج کر بھارت کو مشکل میں ڈال دیا،بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے جہاں شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت کو ہدف کے قریب لائے وہی انگلینڈ کی ناقص فیلڈنگ نے انکا بھرپور ساتھ دیا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔  ٹیسٹ میچ کا پہلا روز ، انگلینڈ ٹیم پر بھارتی جادو چل گیا

ویرات کوہلی نے 149 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر تاریخی ٹیسٹ میچ میں بھارت کی پوزیشن مستحکم کردی، بھارت پہلی اننگز میں 274 رنز بنا سکی۔ 13 رنز کی لیڈ سے انگلینڈ نے دوسری اننگز کا آغاز کیا تو تو الیسٹر کوک ایک بار پھر آشیون کا شکار بنے اور دوسرے دن کے اختتام پر انگلینڈ 1 وکٹ کے نقصان پر 9 رنز بنا سکی۔