پرویز عباسی شوٹنگ چیمپئن شپ سات اگست سے شروع ہوگی

پرویز عباسی شوٹنگ چیمپئن شپ سات اگست سے شروع ہوگی


کراچی(24نیوز)  دوسری پرویز عباسی شوٹنگ چیمپئن شپ سات سے بارہ اگست تک ہوگی۔ 400 سے زائد شوٹرز حصہ لیں گے۔ قومی کھلاڑی بھی چیمپئین شپ میں شریک ہونگے۔
کراچی میں دوسری پرویز عباسی شوٹنگ چمپئن شپ کے بارے میں پریس کانفرنس ہوئی۔  چمپئن شپ سات سے بارہ اگست کے درمیان پاکستان نیوی شوٹنگ رینج میں منعقد ہوگی جس میں چار سو سے زاید شوٹرز حصہ لیں گے جن قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی بھی ایک بڑی تعداد ہے قومی ٹیم کی کوچ رضی حیدر کا کہنا ہے قومی ٹیم کے کھلاڑی کو اچھی پریکٹس ملے گی مگر فیڈریشن کو فنڈز کی کمی کا سامنا ہے . 

یہ بھی پڑھیں: ایبجسٹن ٹیسٹ،کوہلی بھارتی کرکٹ ٹیم کیلئے سہارا بن گئے
پرویز عباس شوٹنگ چمپین شپ میں سویلین کھلاڑیوں کے علاوہ پاکستان نیوی, آرمی،  ائیر فورس،  پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ٹیمیں بھی حصہ لیں گی۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔