چلاس میں گرلز سکولوں پر حملے

چلاس میں گرلز سکولوں پر حملے


پشاور( 24نیوز ) چلاس دیامر میں تعلیم دشمن عناصر نے گرلز سکولوں پر حملے کر کے توڑ پھوڑ کی اور سکولوں کو آگ لگادی، سابق صدر آصف علی زرداری نے واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے، کمشنر نے نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی۔
تعلیم انسان کی شخصیت کیلئے انتہائی اہم ہے، خواتین کا معاشرے کی تشکیل میں اہم کردار ہے، جس کیلئے خواتین کا تعلیم یافتہ ہونا بے حد ضروری اور لازمی ہے۔
لیکن آج کی دنیا میں بھی ایسے عناصر موجود ہیں جو لڑکیوں کی تعلیم کیخلاف ہیں، چلاس دیا میر میں شرپسندوں نے لڑکیوں کے درجنوں اسکول تباہ کر دئیے، اسکولوں میں توڑ پھوڑ کی، متعدد کو آگ لگا دی، دو اسکولوں کو بارودی مواد سے اڑا دیا۔

یہ بھی پڑھیں:   حکومت کی تشکیل میں الجھے عمران خان کو ٹرمپ نے جھٹکا دیدیا
سابق صدر آصف علی زرداری نے واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کی، انہوں نے اپنے بیان میں کہا لڑکیوں کو تعلیم حاصل کرنے سے روکنا ظلم ہے۔
افسوسناک واقعے کا کمشنر نے بھی نوٹس لے لیا، کمشنر نے پولیس حکام کو واقع کی تحقیقات کرکے رپورٹ جلد پیش کرنے کی ہدایت بھی کر دی