مشہور اداکارہ شوہر کے تشدد کا نشانہ بن گئی

مشہور اداکارہ شوہر کے تشدد کا نشانہ بن گئی


پشاور(24نیوز) خیبرپختونخوا میں خواتین اداکاروں پر ظلم کا سلسلہ تھم نہ سکا، ایک اور اداکارہ اپنے شوہر کی تشدد کا نشانہ بن گئی.  اداکارہ نیلم گل کی ویڈیو وائرل، عمران خان اور صوبائی حکومت سے انصاف کی اپیل کر دی.

خیبر پختونخوا میں فن کو اعلی مقام حاصل ہے لیکن فنکاروں کے ساتھ پر تشدد واقعات میں میں بھی دن بدن اضافہ ہوتا جا رہاہے .گلوکاروں کے بعد اب اسٹیج اور فلم کی معروف اداکارہ نیلم گل شوہر کے تشدد کا نشانہ بن گئی.خیبر پختونخوا میں پچھلے کئی سالوں سے فن سے وابستہ خواتین کو اپنے گھر والوں کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ پشتو گلوکارہ ایمن اداس، غزالہ جاوید، عرشی، سنبل، انوش، ریشم اور دیگر کئی نامور گلوکاروں اور فنکاروں کو جان سے مارا گیا.رونما ہونے والے واقعات میں ایف ائی ار تو درج ہوتی ملزموں کو قرار واقع سزائے نہیں دی جاتی۔ 

پڑھنا مت بھولیں: خواجہ سراؤں پر تشدد ، حکومت تحفظ دینے میں ناکام

واضح رہے کہ یکم اگست کو  پشتو  زبان کی مشہور سنگرکو نوشہرہ میں قتل کیا گیا تھا۔  فواد نامی شحص نے اپنی 35 سالہ بیوی ریشم کو قتل کیا تھا۔

 

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔