ویمن ہاکی ورلڈ کپ:سیمی فائنل میں آئرلینڈ نے بھارت کو شکست دیدی

ویمن ہاکی ورلڈ کپ:سیمی فائنل میں آئرلینڈ نے بھارت کو شکست دیدی


24نیوز: ویمن ہاکی ورلڈ کپ کے سنسنی خیز کوارٹر فائنل مقابلے میں آئرلینڈ نے میدان مار لیا ۔ آئرلینڈ نے بھارت کو پینیلٹی پر شکست دے کر ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔
لندن میں ہونے والے ویمن ورلڈ کپ کوارٹر فائنل میں بھارت اور آئرلینڈ کی جانب سے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا گیا۔ دونوں ٹیموں کی جانب سے مخالف گول پر تابڑ توڑ حملے کیے گئے۔ دونوں ٹیموں کے گول کیپرزنے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے گیندکو جال میں نا جانے دیا۔

میچ مقررہ وقت 1-1 گول سے برابر رہا جس کے بعدمیچ کا فیصلہ پلینٹی شوٹ آؤٹس پر ہوا۔ آئرلینڈ نے بھارت کو پینیلٹی شوٹ آؤٹس پر 1-3 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ کپ سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔ 

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔