فیس بک اب واٹس ایپ سے بھی مال کمائے گا

فیس بک اب واٹس ایپ سے بھی مال کمائے گا


  24نیوز : فیس بک اب وٹس ایپ سے بھی لاکھوں ڈالر کمائے گا۔ فیس بک کا یہ اقدام اپنی ایپس کی مدد سے پیسے کمانے کا نیا ذریعہ ہے۔

 تفصیلات کے مطابق چار سال پہلے واٹس ایپ کو فیس بک نے 22 ارب ڈالرز کے عوض خریدا تھا اور اب وہ اس سے پیسے کمانے کے لیے تیار ہے۔ اس مقصد کے لیے واٹس ایپ نے ایسے فیچرز متعارف کرائے ہیں جو کہ کمپنیوں کو اپنے صارفین سے رابطے میں مدد دیں گے اور اس کے بدلے میں وہ فیس بک کو فیس دیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:واٹس ایپ صارفین کو ’’بڑی ‘‘سہولت دے دی گئی   

کمپنیاں واٹس ایپ کے چیٹ فیچر کو مفت بھی استعمال کرسکیں گی مگر اس کے لیے انہیں صارفین کے پیغامات کا جواب 24 گھنٹے کے اندر دینا ہوگا۔ دوسری صورت میں انہیں واٹس ایپ کو فیس ادا کرنا پڑے گی، فیس بک کا یہ اقدام اپنی ایپس کی مدد سے پیسے کمانے کا نیا ذریعہ ہے۔