ڈالر سستا، برطانوی پونڈ کی قیمت بڑھ گئی

ڈالر سستا، برطانوی پونڈ کی قیمت بڑھ گئی


  24نیوز : ڈالر سستا ہو گیا اوپن مارکیٹ میں قیمت ایک روپے کم ہوئی، انٹر بینک مارکیٹ میں صرف ایک پیسہ سستا ہوا، اوپن مارکیٹ میں برطانوی پونڈ کی قیمت بڑھ گئی۔

تفصیلات کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت ایک روپے کم ہو گئی، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 124 روپے سے کم ہو کر 123 روپے رہ گئی، یورا 142 روپے پر مستحکم رہا۔ لیکن برطانوی پونڈ کی قیمت 2 روپے کے اضافے سے 162 روپے ہو گئی، جبکہ انٹر بینک مارکیٹ میں زیادہ اتار چڑھا نہیں دیکھا گیا.

یہ بھی پڑھیں:عیدالاضحی کی آمد، مختلف علاقوں میں مویشی منڈیاں سج گئیں 

اسٹیٹ بینک کے مطابق کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر ایک پیسے کی کمی سے 124 روپے 4 پیسے رہی، برطانوی پونڈ 84 پیسے سستا ہو کر 161 روپے 32 پیسے اور یورو 42 پیسے سستا ہو کر 143 روپے 56 پیسے کا ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق مارکیٹ میں سپلائی ڈیمانڈ سے زیادہ ہونے کی وجہ سے روپے کی قیمت بہتر ہوئی ہے، اگر حکومت نے خود روپے کی قدر کم نا کی تو مارکیٹ میں استحکام ہی رہنے کا ہی امکان ہے۔