جشن آزادی کی تیاریاں عروج پر۔۔۔

جشن آزادی کی تیاریاں عروج پر۔۔۔


لاہور(24نیوز) ہم زندہ قوم ہیں۔پائندہ قوم ہیں۔جشن آزادی بھرپور طریقے سے منانےکی تیاریاں عروج پرہیں۔لاہور کی مارکیٹوں میں سبز ہلالی پرچم،جھنڈیوں اوربیجز کی بہار ہے۔

پاکستان کی آزادی کے 72 سال مکمل ہونے پر جشن کی تیاریاں جوش و خروش سے جاری ہیں۔ اس حوالے سے مارکیٹ میں سبز ہلالی پرچم کے ساتھ جھنڈیاں ، بیچ ،ٹوپیو ں کیساتھ دیگراشیاء لوگوں توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں. شہریوں کا کہناہے کہ پاکستان ہمارا پیارا ملک ہے اس کی آزادی کے جشن کو منانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔ آزادی کی خوشی میں دوکاندارحضرات بھی خوبصورت اور دیدہ زیب اشیاء متعارف کروا رہے۔ 

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔