گوجرانوالہ سے بھارتی شہری گرفتار

گوجرانوالہ سے بھارتی شہری گرفتار


گوجرانوالہ (24نیوز) ایف آئی اے نے گوجرانوالہ میں بڑی کارروائی کی ہے اور دس سال سے مومن آباد میں مقیم بھارتی شہری پنجم تیواری کوگرفتار کرلیا گیا۔ 

ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے عامر نواز کے مطابق  گرفتار ملزم پنچم تیواری 10 سال قبل غیر قانونی طور پر پاکستان آیا تھا، ملزم نے ایک پاکستانی دوست کامران کی مدد سے نہ صرف بلال کے نام سے جعلی پاکستانی شناختی کارڈ بنوایا بلکہ پاکستانی لڑکی سے شادی بھی کر رکھی تھی۔ملزم کی 2009 میں گوجرانوالہ کے رہائشی کامران سے دبئی میں دوستی ہوئی تھی۔ کامران جعلی پاسپورٹ پربھارتی شہری کو پاکستان لایا۔ پنجم تیواری کو گرفتارکرکے کامران کیخلاف بھی مقدمہ درج کرلیاگیا ہے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔