یو ایس بی فلیش گم ہونے پر باپ کا 2 معصوم بچیوں پر ظالمانہ تشدد

یو ایس بی فلیش گم ہونے پر باپ کا 2 معصوم بچیوں پر ظالمانہ تشدد


خانیوال(24نیوز) ظالم باپ کا دو معصوم بچیوں پر تشدد ، یو ایس بی فلیش گم ہونے پر بچیوں کو درخت سے لٹکا کر مارپیٹ کی۔ پولیس نے عرفان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

خانیوال کے علاقے کبیروالا میں عرفان نامی شخص نے یو ایس بی فلیش گم ہونے کی صورت میں بچیوں سے دریافت کیا تو انہوں نے لاعلمی کا اظہار کیا جس پر وہ طیش میں آگیا اور 4 سالہ فریحہ نور اور 6 سالہ ابیہہ نور کو درخت سے لٹکا کرمارپیٹ کرتارہا ۔اہل علاقہ نے مداخلت کر کے ان بچیوں کو درخت سے اتارا ۔  تھانہ سٹی کبیروالا میں عرفان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔ بچیوں کی والدہ کا کہنا ہے کہ ان کا شوہر نفسیاتی مریض ہے اور اکثر لڑائی جھگڑا کرتا ہے جبکہ بچیوں کی حالت اب بہتر ہے ۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔