این جی اوزکافنانشل آڈٹ کرانے کا فیصلہ

این جی اوزکافنانشل آڈٹ کرانے کا فیصلہ


( 24نیوز )این جی اوزکی فنڈنگ اورسرگرمیوں کی تحقیقات کا فیصلہ کرلیا گیا،پنجاب کی تمام این جی اوزکافنانشل آڈٹ کرایاجائےگا، محکمہ داخلہ پنجاب نےاحکامات جاری کردیے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے پبجاب بھر کی این جی اوز کا فوری فنانشل آڈٹ کرانے کا حکم دے دیا،این جی اوزکےفنانشل آڈٹ کےدوران فنڈنگ کوچیک کیاجائیگا،ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث این جی اوزکےکیسزسی ٹی ڈی کوبھجوائےجائیں گے۔

محکمہ داخلہ پنجاب کا کہناتھا کہ سی ٹی ڈی ملک دشمن این جی اوز کےخلاف مقدمات درج کرےگا، اور ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔