خاوند نے اپنی بیویوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا

خاوند نے اپنی بیویوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا


ایبٹ آباد ( 24نیوز ) خاوندنے اپنی دونوں بیویوں کوقتل کردیا،دوہرے قتل کی لرزہ خیزواردات کےبعدملزم موقع سے فرار ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد کے نواحی علاقہ کھوڑا میں خاوند نے طیش میں آکر فائرنگ کر کے اپنی دو بیویوں کو قتل کر دیا، دونوں خواتین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی گئیں، قتل کی اصل وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکی جبکہ ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔

پولیس کے مطابق مانسہرہ کے رہائشی ماجد نے نامعلوم وجوہات کی بنیاد پر اپنی دو بیویوں عائشہ اور ثمن کو تھانہ مانگل کی حدود کھوڑا میں رات گئے قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گیا، ملزم نے آتشیں اسلحہ سے فائرنگ کر کے دونوں کو قتل کیا۔

لاشوں کو ایوب میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا گیا جہاں پوسٹ مارٹم جاری ہے،خواتین کے لواحقین ہسپتال پہنچ آئے ہیں لواحقین کی رپورٹ پر پولیس نے خاوند پر دوہرے قتل کا مقدمہ درج کر لیا۔