بھارتی فوج شہری آبادیوں پر کلسٹر بم پھینک رہا ہے: ترجمان پاک فوج

بھارتی فوج شہری آبادیوں پر کلسٹر بم پھینک رہا ہے: ترجمان پاک فوج


اسلام آباد(24نیوز) آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج ایل او سی پر کلسٹر ایمونیشن کے ذریعے شہری آبادیوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے 30اور31جولائی کی رات نیلم ویلی پر کلسٹر ایمونیشن کا استعمال کیا، بچوں اور خواتین سمیت معصوم شہریوں پر آرٹلری کے ذریعے کلسٹر ایمونیشن پھینکا گیا، بھارتی اشتعال انگیزی سے 4سالہ بچے سمیت 2شہری شہید،11شدید زخمی ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کلسٹر کنونشن کے تحت کلسٹر ایمونیشن کا استعمال ممنوع ہے، کلسٹر ایمونیشن کا استعمال بھارتی جنگی جنون کا غماز ہے، عالمی برادری بھارتی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔

رواں سال بھارت نے اب تک 1824 بار جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی۔ بھارتی فورسز کی اشتعال انگیزی سے 16 افراد شہید 105 زخمی ہوئے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔