لاہور، 5سال کی بچی تیسری منزل سے گرکر جاں بحق

لاہور، 5سال کی بچی تیسری منزل سے گرکر جاں بحق


لاہور(24نیوز) علامہ اقبال ٹاؤن مون مارکیٹ میں 5سالہ بچی تیسری منزل سے نیچے گر کر جاں بحق ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق مون مارکیٹ میں 5 سالہ بچی خدیجہ کھیلتے ہوئے اچانک تیسری منزل سے نیچے گر نے سے شدید زخمی ہوگئی، حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور بچی کو طبی امدد کیلئے ہسپتال منتقل کیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔