اللہ اور رسولؐ پرکامل ایمان ہے، نوازشریف سیاسی پیر ہیں: رانا ثناء اللہ

اللہ اور رسولؐ پرکامل ایمان ہے، نوازشریف سیاسی پیر ہیں: رانا ثناء اللہ


لاہور (24 نیوز): وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق سے صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ اور وزیر اوقاف سید زعیم حسین قادری کی ملاقات، وزیر قانون کا کہنا ہے کہ انکے استعفے کا فیصلہ میاں محمد نواز شریف نے کرنا ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ اللہ اور اسکے رسولؐ پر کامل ایمان ہے، دنیا میں سیاسی پیر میاں نواز شریف ہیں، میرے استعفے کا فیصلہ بھی صرف میاں نواز شریف ہی کرسکتے ہیں۔

 

وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق سے صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خان اور وزیر اوقاف سید زعیم حسین قادری نے ملاقات کی۔ اس موقع پر رانا ثناء اللہ نے کہا کہ انکا ایمان اللہ اور اس کے رسول ﷺ پر ہے، دنیا میں انکا سیاسی پیر میاں نواز شریف ہے اور انکا استعفیٰ لینا ہے یا دینا ہے یہ فیصلہ انہی نے کرنا ہے۔ یہ فیصلے جماعتی لیول پر نہ ہم کرسکتے ہیں اور نہ ہم نے کرنے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام علماء کرام باعث عزت ہیں اور جتنے بھی مشائخ کرام ہیں وہ بھی باعث عزت و احترام ہیں۔

 

خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ ن لیگ آئین کی سربلندی اور قانون کی حکمرانی کی جدوجہد کررہی ہے اور کرتی رہے گی، انکا کہنا تھا کہ قوم اور ریاستی ادارے متحد ہیں، ختم نبوت پر کوئی سمجھوتے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔

 

خواجہ سعد اور راناثناءاللہ کی میٹنگ تو ہو گئی لیکن اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا رانا ثناءاللہ سیال شریف جائیں گے یا نہیں؟ کیوں کہ پیر سیال شریف کی ڈیڈ لائن ختم ہونے میں صرف ایک روز باقی رہ گیا۔