پاکستان میں بارشوں کا سلسلہ کب شروع ہوگا؟محکمہ موسمیات نے بڑی خبر دیدی

پاکستان میں بارشوں کا سلسلہ کب شروع ہوگا؟محکمہ موسمیات نے بڑی خبر دیدی


اسلام آباد (24 نیوز):  عوام تیاریاں کرلیں، ملک کے مختلف علاقوں میں اگلے ہفتے سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہوگا، سردی کو برفباری کا بھی تڑکا لگے گا جبکہ اسلام آباد اور شمالی پنجاب میں ہلکی بارش کا امکان ہے، کراچی کا موسم بھی سرد ہوجائے گا۔

ملک کے مختلف علاقوں میں سردی کا راج برقرار ہے مگر اس میں اب شدت آنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 9 دسمبر سے مختلف علاقوں میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہوگا، پنجاب اور سندھ کےمختلف علاقوں میں موسم سرد رہنے اور ہلکی دھند پڑنے کا سلسلہ جاری رہے گا۔

موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ شمالی بلوچستان سے شروع ہونے والی بارشیں 10 دسمبرکو دیگر شمالی علاقوں میں پہنچیں گی۔ شمالی بلوچستان میں تیز بارشیں اور پہاڑوں پر برف باری ہوگی۔ اسلام آباد اور شمالی پنجاب کے کچھ علاقوں میں ہلکی بارشوں کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کےمطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کےدوران مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان اور فاٹا میں چند مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ پنجاب کے بعض میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح کے اوقات میں ہلکی دھند پڑنے کا امکان ہے۔