کوہلو میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، بھاری مقدار میں گولہ بارود برآمد
کوہلو میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، بھاری مقدار میں گولہ بارود برآمد

کوہلو میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، بھاری مقدار میں گولہ بارود برآمد


کوہلو (24 نیوز): بلوچستان کا ضلع کوہلو بڑی تباہی سے بچ گیا، آپریشن ردالفساد کے تحت لیویزاور حساس اداروں نے کوہلو کے علاقے میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بڑی تعداد میں گولہ بارود برآمد کرلیا۔

 تفصیلات کے مطابق حساس اداروں اور لیویز نے خفیہ اطلاع پر بلوچستان کے ضلع کوہلو کی تحصیل کاہان کے علاقے سوراف نالہ میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا اور  کالعدم تنظیم کے ٹھکانے سے بڑی تعداد میں گولہ بارود برآمد کر لیا، جن میں آر پی جی سون راکٹ کے 181 گولے، آر پی جی فیوز 172 ، ایم ایم آر  آر ڈی ایس 80 ایم ایم آر کن 1 شامل ہیں۔