یونان میں گاڑی کھائی میں گر گئی، 4 پاکستانی جاں بحق

یونان میں گاڑی کھائی میں گر گئی، 4 پاکستانی جاں بحق


یونان (24 نیوز): یورپ میں ڈالر کمانے کے خواب چکنا چور ہوگئے، یونان میں گاڑی کھائی میں گرنے سے چار پاکستانی جاں بحق ہوگئے، جن میں سے دو کی شناخت ہوگئی ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق یونان میں اویس محمود اور اعجاز احمد 9 پاکستانیوں کو غیر قانونی طریقے سے لے کر جا رہے تھے کہ کوالا میں پولیس کے روکنے پر انہوں نے گاڑی نہ روکی، فرار ہونے کی کوشش میں گاڑی کھائی میں جاگری، جس سے گاڑی میں سوار 4 افراد جاں بحق ہوگئے جن میں سے 2 کی شناخت ہوگئی ہے جبکہ دو کی ابھی تک شناخت نہیں ہوسکی۔

لواحقین کا خدشہ ہے کہ شناخت نہ ہونے والےعاصم اور شمریز ہی ہوسکتے ہیں۔

یونان میں پاکستانی سفیر خالد عثمان قیصر نے 24 نیوز کو بتایاکہ پولیس کلیئرنس کے بعد میتیں پاکستان بھجوائے جانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔

جاں بحق ہونے والوں کے گھروں میں کہرام برپا ہے، انہیں انتظار ہے کہ کب ان کے پیاروں کی میتیں واپس آئیں گی۔