سیلفی نے پاکستان میں ایک اور جان لے لی


اوکاڑہ (24 نیوز): سیلفی کا جنون یا موت کا بلاوا، اوکاڑہ میں ایک نوجوان نہر کنارے سیلفی لیتے ہوئے موت کے منہ میں چلا گیا۔

سیلفی لینے کا جنون ہر ایک کے سر پر سوار ہے اور سیلفی لیتے ہوئے اکثر افراد اپنی زندگی تک خطرے میں ڈال دیتے ہیں، اب تک پاکستان سمیت دنیا بھر میں سیلفی لیتے ہوئے کئی افراد موت کے منہ میں چلے گئے ہیں، ایسا ہی ایک افسوسناک واقعہ آج پاکستان کے علاقے اوکاڑہ میں پیش آیا جہاں   سیلفی لیتے ہوئے ایک نوجوان نہر میں جا گرا، حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور ریسکیو آپریشن کرکے نوجوان کی لاش نکال لی۔