سندھی ٹوپی اجرک کا دن آج روایتی جوش وجذبے سے منایا جا رہا ہے
سندھی ٹوپی اجرک کا دن آج روایتی جوش وجذبے سے منایا جا رہا ہے
سندھی ٹوپی اجرک کا دن آج روایتی جوش وجذبے سے منایا جا رہا ہے

سندھی ٹوپی اجرک کا دن آج روایتی جوش وجذبے سے منایا جا رہا ہے


سندھ (24 نیوز): آج سندھی ٹوپی اجرک کا دن سندھ بھر میں بھرپور جوش وجذبے سے منایا جا رہا ہے، اس دن کے موقع پر ریلیاں اور تقریبات منعقد کی جارہی ہیں۔

 

سندھ میں آج سندھی ٹوپی اور اجرک ڈے روایتی جوش و جذبے سے  منایا جا رہا ہے۔ یہ دن منانے کی روایت نے سندھ کی دم توڑتی ثقافت میں نئی روح پھونک دی ہے، اس دن کو منانے سے سندھ کی ثقافت دنیا بھر میں مقبول ہو رہی ہے۔ اس موقع پر سندھ میں جگہ جگہ اسٹالز لگائے جا رہے ہیں، تعلیمی اداروں میں تقریبات منعقد کی جا رہی ہیں، چھوٹے ہو یا بڑے سبھی سندھ ٹوپی اجرک پہنے ثقافت کے رنگ کو نمایاں کر رہے ہیں۔

سندھ میں آج کسی زبان کا بھی بولنے والاشخص ہو اس نے سندھ ٹوپی کو سر کا تاج بنایا ہوا ہے، خوشی سے جھومتے گاتے سندھ کے ان سپوتوں کی خوشیاں آج دیدنی ہیں جو اس بات کا ثبوت ہیں کہ آج سندھ کی یوم ثقافت کا یہ دن سندھ میں امن وامان اوربھائی چارے کوفروغ دیتا  ہے۔

سندھ کی تہذیب وثقافت کوزندہ رکھنے کیلئے کئی برس قبل حکومتِ سندھ نے 7 دسمبر کو سندھی ٹوپی اور اجرک ڈے منانے کا اعلان کیا تھا جسے اب ہر سال منایا جاتا ہے۔