کراچی میں فائرنگ سے 1 شخص جاں بحق، کوریج کرنے پر 24 نیوز کی ٹیم پر تشدد

04:02 PM, 3 Dec, 2017

کراچی (24 نیوز): کراچی میں امیر باپ کی بگڑی ہوئی اولادوں کی آپسی لڑائی نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی، با اثر ملزماں نے 24 نیوز کی ٹیم کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔ وزیر داخلہ سندھ نے ایڈیشنل آئی جی سے رپورٹ طلب کر لی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی ساحل سمندر کے قریب خیابان محافظ کے مقام پر دو ریس لگاتی ہوئی دو گاڑیوں میں تصادم ہو گیا، جس کے بعد لینڈ کروزر میں سوار افراد نے ایک کار کا تعاقب کیا اور گولیاں برسا دیں، گولیاں لگنے کے باعث کار میں سوار دو نواجوان 26 سالہ ضافر اور زید خمی ہوگئے، فائرنگ کے واقعہ کے بعد 24 نیوز کی ٹیم موقع واردات پر پہنچی تو ملزماں نے 24 نیوز کی ٹیم کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ پولیس کافی دیر کھڑی تماشہ دیکھتی رہی۔

زخمی ہونے والے دونوں نوجوانوں کو نجی ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جس میں سے ایک نوجوان ضافر دم توڑ گیا جبکہ دوسرا نوجواں زیر علاج ہیں، پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی جھگڑے پر پیش آیا، زخمی ہونے والے شخص کا ڈوپ ٹیسٹ کرایا جائے گا تاکہ اس بات کا پتہ چل سکے کے زخمی شخص نے نشہ آور چیز تو استمعال نہیں کی۔ 

پولیس نے واقعہ کے بعد 5 افراد کو حراست میں لے لیا، جن سے تفتیش کی جارہی ہے، پولیس نے واقعہ کا تاحال مقدمہ درج نہیں کیا۔

مزیدخبریں