رانا ثنا اللہ کا استعفیٰ سیاسی پیر نواز شریف سے لیں گے:پیر حمیدالدین سیالوی


سرگودھا (24 نیوز): پیر آف سیال شریف حمید الدین سیالوی نے کہا کہ رانا ثنا اللہ نے نواز شریف کو سیاسی پیر کہا، اب مرید کا استعفیٰ پیر سے ہی لیں گے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیرقانون رانا ثنا اللہ کے استعفے کے معاملے پر سرگودھا میں پیر آف سیال شریف حمید الدین سیالوی  کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا گیا۔ مشاورتی اجلاس کے بعد 5 بجے پریس کانفرنس کا اعلامیہ جاری کیا گیا، پریس کانفرنس میں اہم اعلانات متوقع ہیں۔

 پیر حمید الدین سیالوی نے کہا کہ رانا ثنااللہ کے استعفیٰ کے منتظر ہیں، رانا ثنااللہ کو آج شام 5 بجے کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے، اگر رانا ثنا اللہ نے استعفیٰ نہ دیا تو پنجاب اسمبلی کے باہر دھرنا یا بھوک ہڑتال کریں گے۔

پیرحمید الدین سیالوی کے صاحبزادے نے کہا کہ وزیر قانون کی جانب سے تاحال بیانات کا سلسلہ جاری ہے جو مزید خلیج پیدا کر رہا ہے۔