نواز شریف سے وزیراعلی پنجاب کی ملاقات، موجودہ سیاسی صورتحال پرمشاورت

نواز شریف سے وزیراعلی پنجاب کی ملاقات، موجودہ سیاسی صورتحال پرمشاورت


 لاہور (24نیوز): مسلم لیگ ن کے مرکزی صدر نواز شریف سے وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کی ملاقات، موجودہ سیاسی صورتحال ، نیب کیسز اور پارٹی امور پر مشاورت کی گئی۔زیر اعلی پنجاب نے جاتی امراء فارم ہاؤس میں نواز شریف سے ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال ، نیب کسیز اور پارٹی امور پر مشاورت کی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مخدوم جاوید ہاشمی کی ن لیگ میں ممکنہ واپسی پر شریف خاندان کے تحفظات ہیں۔ماضی میں بیگم کلثوم نواز نے جاوید ہاشمی کے پارٹی نہ چھوڑنے کی بہت کوشش کی تھی۔جاوید ہاشمی نے خواجہ سعد رفیق کی رہائشگاہ پر شریف خاندان کا مان توڑ کر ن لیگ کو خبرباد کہا تھا۔ ذرائع کا دعوی ہےکہ جاوید ہاشمی کی ن لیگ میں واپسی کو بیگم کلثوم نواز کی رضا مندی سے مشروط کیا گیا ہے۔