حدیبیہ پیپرز ملزکیس میں پورے شریف خاندان کا نام ہے:عمران خان

حدیبیہ پیپرز ملزکیس میں پورے شریف خاندان کا نام ہے:عمران خان


 چشتیاں(24نیوز): چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کہتے ہیں کہ اقامہ منی لانڈرنگ کا طریقہ ہے، نوازشریف کا نظریہ کرپشن ہے، وہ ملک توڑنے کی سازش کر رہے ہیں، حدیبیہ پیپرزملزکیس میں پورے شریف خاندان کا نام ہے۔

عمران خان نے چشتیاں میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہا کہ نواز شریف پاکستان کے میر جعفر اور میر صادق ہیں، وہ ملک کو تقسیم کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور بیرونی آقاؤں کو خوش کرنے کے لیے پاکستان کی ہر چیز قربان کے لیے تیار ہیں، نواز شریف 300 ارب چوری کرکے باہر لے گئے، جسے بچانے کے لیے وہ ہر کام، سمجھوتہ اور مفاہمت کرنے کے لیے تیار ہیں، یہاں تک کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے بھی دوستی کرسکتے ہیں۔

چیرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف اپنا پیسہ بچانے کے لیے عدلیہ و فوج کے خلاف سازش کیلئے ہر وقت تیار رہتے ہیں، حکومت بتائے کہ کون سا دباؤ تھا اور کس کو خوش کرنے کیلیے ختم نبوت حلف نامے میں تبدیلی کی گئی۔