جیالے 5 دسمبر کو ثابت کریں گے کہ ہم موجود ہیں: بلاول بھٹو زرداری

جیالے 5 دسمبر کو ثابت کریں گے کہ ہم موجود ہیں: بلاول بھٹو زرداری


  کراچی(24نیوز): بلاول بھٹو زرداری کہتے ہیں ملکی دولت چند خاندانوں تک محدود ہو کر رہ گئی ہے، 50سال قبل اور آج کے حالات میں کوئی فرق نہیں ہے۔ جیالے 5 دسمبر کو ثابت کریں گے کہ ہم موجود ہیں۔

کراچی میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نانا اور ماں کے نقش قدم پر چل کر کراچی کو بدلنے کا عہد کرتا ہوں، کراچی کے بزرگوں، خواتین، جوانوں اور بچوں کی حمایت حاصل ہے۔ جیالے 5 دسمبر کو ثابت کریں گے کہ ہم موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں وعدہ کرتا ہوں اپنے نانا اور اپنی ماں کے نقش قدم پر چلوں گا۔ میرا جنم بھی اسی شہر میں ہوا ہے۔ میں یقین دلاتا ہوں اس شہر کا کھویا ہوا مقام ہم مل کر واپس دلائیں گے ۔ہم تباہی اور بربادی کا دور ختم کر ینگے انہوں نے کہا کہ کراچی میں سازش کے تحت تعلیم یافتہ شہریوں پر مذہبی اور لسانی تعصب تھونپ دیا گیا اور اسٹریٹ کرائمز، بھتہ خوری اور دہشت گردی کو شہر کی پہچان بنا دیا گیا، ثابت کریںگے کہ بربادی کا دور ختم، رواداری کا دور شروع ہو گیا ہے، وعدہ کرتاہوں کہ اپنے نانا اور والدہ کی طرح سیاست کروں گا۔

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی نے کہا ہے کراچی میرا شہر ہے اورہم سب ملکر اس شہر کو بدلیں گے انہوں نے کہا کہ کراچی روشنیوں کا شہر کہلاتا ہے۔اس شہر کی گزشتہ 30 برس کی بد نصیبی ہمارے سامنے ہے۔ ہم غریبوں کی سیاست کرتے ہیں۔بنیادی اور مفت تعلیم سب کے لئے ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ہم دیہی اور شہری کی سیاست نہیں کرتے ہیں ۔

مزید دیکھئے: