معذوروں کےعالمی دن کے حوالے سے سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے تقریب

معذوروں کےعالمی دن کے حوالے سے سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے تقریب


 لاہور(24نیوز):معذوروں کے عالمی دن کے حوالے سے سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ سپیشل سٹوڈنٹس نے شاندار پرفارمنس پیش کی۔موسیقی کی دھنوں پر ایسے نمونے پیش کیے کہ حاضرین داد دئیے بغیر نہ رہ سکے۔

ٹاؤن شپ میں سوشل ویلفیئر کمپلیکس میں منعقدہ تقریب میں مختلف این جی اوز کے زیر تربیت معذور طلبہ اور نمائندگان نے شرکت کی۔ معذود افراد نے ویلکم کورس، ڈرامہ اور موسیقی کی دھنوں پر ایسے نمونے پیش کیے کہ حاضرین داد دئیے بغیر نہ رہ سکے۔مختلف امراض میں مبتلا افراد کا کہنا تھا کہ بیرون ممالک میں معذور افراد کو خصوصی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔

پاکستان میں خصوصا ٹرانسپورٹ اور پبلک مقامات پر ایسی کوئی سہولت موجود نہیں۔ ڈائریکٹر پروگرامز زیب النساء اور ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر فیض نعیم وڑائچ کا کہنا تھا کہ معذور افراد معاشرہ میں خصوصی اہمیت رکھتے ہیں۔ ان کا خیال کرنا ہر فرد کا فرض ہے۔تقریب کے اختتام پر سپیشل سٹوڈنٹس کو انعامات سے بھی نوازاگیا۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر محمد ارشاد، محمد ہارون، مبشر جاوید و دیگر موجود تھے۔