کراچی کے علاقہ ڈیفنس میں کار دھماکا

کراچی کے علاقہ ڈیفنس میں کار دھماکا


کراچی ( 24نیوز ) کراچی کے علاقے ڈیفنس کھڈا مارکیٹ میں کار میں دھماکے سے آگ لگ گئی ، فائر بریگیڈ کے عملے نے قابو پایا،گاڑی سے ایل پی جی کے پانچ سلنڈر بھی  برآمد ہو ئے ۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس کھڈا مارکیٹ میں کار میں دھماکے سے آگ لگ گئی ، جس کے بعد فائر بریگیڈ کے عملے نے قابو پایا لیا تاہم کو ئی جانی نقصان نہیں ہوا، پولیس کا کہنا تھا کہ کارمیں دھماکاگھریلواستعمال کاسلنڈرپھٹنےسےہوا،  کارکاسی این جی سلنڈرمحفوظ ہے، کارگزشتہ شب جمشیدکوارٹرسےچوری کی گئی تھی،کار2007میں بوٹ بیسن سےبھی چوری کی گئی تھی، کار5روزبعدمیٹروول ولیکاہسپتال کےقریب ملی تھی۔  پولیس کا مزید کہنا تھا کہ گاڑی ثناءاللہ نامی شہری کےنام پررجسٹرڈہے جبکہ اس کی  چوری کی شکایت حنانامی خاتون نےکرائی تھی۔

دوسری جانب بم ڈسپوزل اسکواڈنےکارمیں سلنڈردھماکےکی جگہ کلیئرکردی، تاہم ابھی  سلنڈردھماکےکےشواہدنہیں ملے، جبکہ تباہ ہونیوالی کارکےپرزے بم ڈسپوزل اسکواڈ اپنے ساتھ لےگیا ، پولیس  کا کہنا تھا کہ کار  کو حادثہ کیسے پیش آیا ابھی اس کے بارے حتمی رپورٹ کو ئی نہیں ، جگہ کوسیل کردیا گیا اور 2پولیس موبائلز کو بھی تعینات کیا گیا ہے۔