”بے شک جوڑے آسمانوں پربنتے ہیں“

”بے شک جوڑے آسمانوں پربنتے ہیں“


لاہور( 24نیوز )بے شک جوڑے آسمانوں پربنتے ہیں،ویسے تویہ کہاوت ایک بار نہیں کئی بار سچ ثابت ہوچکی ہے لیکن درست مفہوم میں اس وقت ثابت جب قصور کا تین فٹ کا دولہا لاہور کی تین فٹ کی سدرہ کو بیاہنے اس کے گھر پہنچا۔

تیس سال طویل انتظار کے بعد قصور کے تین فٹ کے وسیم کی قسمت بھی جاگ اٹھی اور وہ لاہور کی تین فٹ کی سدرہ کو بیاہ کرلے گیا، یہ تین فٹ کا جوڑا گڈا گڈی کی مانند خوبصورت دکھائی دے رہا تھا،شادی کی تقریب میں عزیزو اقارب اور دوستوں کی جانب سے خوب ہلا گلا کیا گیا۔

دولہے میاں خوشی سے پھولے نہیں سما ئے ، ان کا کہنا ہے کہ صبر کا پھل میٹھا ہوتا ہے اس لئے اس کو تیس سالوں بعد سدرہ کی شکل میں خوبصورت جیون ساتھی مل ہی گیا،خوشی کے اس موقع پر سدرہ کے رشتہ داروں کا کہناہے کہ وہ اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ آج انکی بیٹی رشتہ ازدواج میں منسلک ہو رہی ہے، سدرہ کو اس کے والد اور عزیز اقارب نے ڈھیروں دعاو¿ں کے ساتھ اسکے پیا کے ساتھ رخصت کیا۔