تحریک انصاف میں زلزلہ،وزیر اعظم کا قبل ازوقت انتخابات کا عندیہ

تحریک انصاف میں زلزلہ،وزیر اعظم کا قبل ازوقت انتخابات کا عندیہ


اسلام آباد( 24نیوز )سنبھلنے ہی نہ پائے تھے کہ اقتدار کے ایوانوں میں استعفیٰ کی آوازیں گونجنے لگی،قبل ازوقت انتخابات ہوسکتے ہیں،عمران خان نے عندیہ دے دیا۔

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وزیر اعظم ہاﺅس میں اجلاس ہوا،اجلاس میں وزیر خزانہ اسد عمر اور جہانگیر ترین نے شرکت کی ، اس دوران ملکی معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا،خراب معاشی حالت پر جہانگیر ترین اسد عمر پر برس پڑے، دونوں رہنماﺅں میں سخت جملوں کا تبادلہ بھی ہوا،ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ اسد عمر نے وزیر اعظم عمران خان کو مستعفی ہونے کی پیشکش کردی ہے۔ذرائع نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے قبل از وقت انتخابات کا عندیہ دے دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ادھر اسد عمر اور مشیر تجارت عبدالرزاق داﺅد بھی آمنے سامنے آگئے،وزارت تجارت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قیمت میں اضافہ معیشت کیلئے تباہ کن ہے،وزارت تجارت نے ڈالر کی قیمت میں اضافہ کی بھی مخالفت کردی ہے۔

واضح رہے دو روز پہلے ڈالر کی قیمت نے اڑان بھرتے ہوئے روپے کی قدر گرادی تھی ،ڈالر 8روپے اضافے کے ساتھ 142روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔