ابوظہبی ٹیسٹ :پہلے دن پاکستان کا پلڑا بھاری، کیویز کے 7 کھلاڑی آؤٹ

ابوظہبی ٹیسٹ :پہلے دن پاکستان کا پلڑا بھاری، کیویز کے 7 کھلاڑی آؤٹ


ابوظہبی ( 24 نیوز ) پاکستان اورنیوزی لینڈ ٹیسٹ سیریزکافیصلہ کن میچ،  نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف تیسرے اور آخری ٹیسٹ کے پہلے روز 7 وکٹوں کے نقصان پر 229 رنز بنا لیے، یاسر شاہ نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

تفصیلات کے مطابق کیویزنے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ ٹام لیتھم اور جیت راول نے اننگز کا آغاز کیا۔ پہلی وکٹ کی شراکت میں 24 رنز بنےتاہم اپنا پہلا میچ کھیلنے والے شاہین آفریدی نے 4 کے انفرادی سکور پر  ٹام لیتھم کو چلتا کیا۔

  جیت راول نے 45 رنز کی اننگز کھیل کریاسر شاہ  کا شکار بن گئے جبکہ روس ٹیلر  کو  یاسر شاہ نے کھاتہ کھولنے کی بھی مہلت نہ دی۔

72  کےمجموعی پر ہینری نکول بھی ایک رنز بنا کر یاسر شاہ کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔

پانچویں وکٹ پر کپتان کین ولیمسن اور بی جے واٹلنگ نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 104 رنز کی شراکت قائم کی۔

 کین ولیمسن 89 رنز بنا کر حسن علی کی وکٹ ثابت ہوئے جبکہ بلال آصف نےکولن ڈی  گرینڈ ہوم 20 اور ٹم ساؤتھی کو 2 رنز پر پویلین کی راہ دکھائی۔

پہلے روز کا کھیل کے اختتام پر واٹلنگ 42 اور سمر ویل 12 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔ پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ نے 3، بلال آصف نے 2 جبکہ حسن علی اور  شاہین شاہ آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ یاسرشاہ تاریخی سنگ میل کےقریب پہنچ گئے،تیزترین200وکٹیں لینےکیلئے مزید 2شکاردرکار ہیں۔

 اس سے قبل شاہین شاہ آفریدی کو پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے پر  ٹیسٹ کیپ دی گئی۔

انہیں فاسٹ بولر محمد عباس کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، جو دبئی ٹیسٹ میں انجری کے باعث سریز سے باہر ہو گئےتھے۔