پاکستان کی سب سے امیر سیاسی جماعت کونسی؟ اثاثوں کی تفصیلات جاری



اسلام آباد(24نیوز) الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کر دیں۔ مسلم لیگ ن 22 کروڑ روپے سے زائد اثاثوں کےساتھ سب سے امیر جماعت نکلی. فہرست میں پیپلزپارٹی کا دوسرا اور تحریک انصاف کا تیسرانمبرہے۔

الیکشن کمیشن کی تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) 22 کروڑ 21 لاکھ 16 ہزار406 روپےکے اثاثوں کے ساتھ ملک کی سب سے امیر جماعت ہے،پاکستان پیپلز پارٹی کے اثاثوں کی مالیت 16کروڑ52 لاکھ 84 ہزار 423 روپے،تحریک انصاف کے اثاثوں کی مالیت 11 کروڑ 64 لاکھ 24 ہزار 836 روپے جبکہ جماعت اسلامی 11 کروڑ6 لاکھ 53 ہزار 978 روپے کے اثاثوں کی مالک ہے۔

دستاویزات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز 7 کروڑ 92 لاکھ 4 ہزار 355 روپے،مسلم لیگ ق 5 کروڑ 81 لاکھ 480 روپے،اے این پی 4 کروڑ 17 لاکھ 26 ہزار 350 روپے اور جمعیت علمائے اسلام ف 2 کروڑ 82 لاکھ 73 ہزار 592 روپے کے اثاثوں کی مالک ہے۔

شیخ رشید کی عوامی مسلم لیگ 2 لاکھ 88 ہزار 268 روپے،پاک سرزمین پارٹی 35 لاکھ 65 ہزار 818 روپے، پاکستان عوامی تحریک 19 لاکھ 10 ہزار 434 روپے جبکہ تحریک لبیک پاکستان کے اثاثوں کی مالیت 30 ہزار 250 روپے ہے۔

مزید اہم خبریں جانئے: https://www.youtube.com/channel/UCcmpeVbSSQlZRvHfdC-CRwg/videos

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔