7 بڑے شہروں کے سیوریج پانی میں پولیو وائرس کی تصدیق

7 بڑے شہروں کے سیوریج پانی میں پولیو وائرس کی تصدیق


اسلام آباد ( 24 نیوز )پاکستان میں تمام تر کوششوں کے باوجود پولیو وائرس ختم نہیں ہورہا،  حکومت نے ملک کے سات بڑے شہروں کے سیوریج پانی میں پولیو وائرس کی تصدیق کر دی ۔

 وزیراعظم کے فوکل پرسن برائے انسداد پولیو  بابر بن عطا نے بھی وائرس موجودگی کی تصدیق کر دی، ان کی جانب سے تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کے 7 بڑے شہروں کے سیوریج پانی کے معائنےمیں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جن میں اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، مردان، پشاور، کراچی اور سکھر  شامل ہیں۔ 

 پاکستان دنیا کے ان چند ممالک میں سے ایک ہے جہاں پولیو کا وائرس اب بھی موجود ہے۔ پولیو کے حوالے سے لوگوں میں شعور اور آگاہی پیدا  کرنااس وقت کی اہم ضرورت ہے۔

مزید خبریں جانیئے: https://www.youtube.com/channel/UCcmpeVbSSQlZRvHfdC-CRwg/videos