وزیراعظم کا چیف جسٹس سے شکوہ ۔۔۔

وزیراعظم کا چیف جسٹس سے شکوہ ۔۔۔


اسلام آباد(24نیوز) وزیراعظم عمران خان نے بھی چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثارسےگلےشکوے کرڈالے۔انھوں نے کہا کہ زلفی بخاری اوروزیرِاعلیٰ عثمان بزدارسے متعلق چیف جسٹس کے ریمارکس پر افسوس ہوا۔

پاکستان میں سپریم کورٹ جیسے ہی حکومت کی سمت درست کرتا ہے، جمہوریت خطرے میں پڑ جاتی ہے اورحکمران سپریم کورٹ سے گلے شکوے کرتے نظرآتے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان ماضی میں سپریم کورٹ کے فیصلوں پرعمل درآمد نہ کرنے پرحکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے رہے ہیں اوراب وہ اپنے پیاروں کے بارے میں سپریم کورٹ کے سخت ریمارکس کا شکوہ کرتے نظرآتے ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ عثمان بزدار صوبے کے چیف ایگزیکٹو ہیں، وہ ایک پولیس افسرکوبلا کرباز پرس نہیں کرسکتے تویہ کیسی جمہوریت ہے۔  وزیراعظم عمران خان نے واضح کیا کہ اعظم سواتی کے معاملے میں انہوں نے یا کسی وزیرنے اثرانداز ہونے کی کوشش نہیں کی، وفاقی وزیر کا قصورہواتووہ استعفیٰ دیں گے۔

وزیراعظم نےایک سوال کے جواب میں یہ بھی کہا کہ کسی ادارے میں مداخلت نہیں کررہے۔ سپریم کورٹ حکومت کوجوبھی حکم دے گی، اس پرعمل کیاجائے گا۔

مزید اہم خبریں جانئے: https://www.youtube.com/channel/UCcmpeVbSSQlZRvHfdC-CRwg/videos

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔