سابق صدر آصف زرداری نے ضمانت کیلئے عدالت سےرجوع کرلیا

سابق صدر آصف زرداری نے ضمانت کیلئے عدالت سےرجوع کرلیا


اسلام آباد(24نیوز) سابق صدر آصف علی زرداری نے طبی بنیادوں پر ضمانت کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور نے طبی بنیادوں پر ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سےرجوع کرلیا۔ ضمانت بعد ازگرفتاری کی درخواست دائر کردی گئی۔ درخواست میں موقف اختیارکیا گیا کہ سابق صدر مختلف بیماریوں کا شکار ہیں۔ ضمانت دی جائے ۔درخواست میں وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ 

واضح رہے کہ سابق صدرآصف زرداری کی طبیعت انتہائی تشویشناک ہے، دل کی تکلیف میں مزید اضافہ ہو گیا۔ سرکاری ڈاکٹروں نےآصف علی زرداری کیلئے کارڈیک پروسیجر کی سفارش کی ہے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔