نئی کامیڈی فلم 'مان جاؤ نا' سینما گھروں کی رینت بن گئی

نئی کامیڈی فلم 'مان جاؤ نا' سینما گھروں کی رینت بن گئی


لاہور (24 نیوز) ہدایتکار عباس رضا کی نئی کامیڈی میوزیکل فلم ’’مان جاؤ نا‘‘آج سے سینما گھروں کی زینت بن گئی۔ فلم کی ہیروئن ایرانی نژاد ماڈل اداکارہ علناز النوروزی ہیں۔

لولی ووڈ انڈسٹری کی نئی کامیڈی میوزیکل فلم ’’مان جاؤ نا‘‘ آج شہر کے سینما گھروں کی زینت بن گئی۔ فلم کی کاسٹ میں اداکار عدیل چوہدری، ایرانی ماڈل اداکارہ علنازالنوروزی، ایاز سموں سمیت دیگر فنکار شامل ہیں، فلم کے ہدایتکار عباس رضا ہیں۔

فلم کی کہانی نوجوانوں کے مسائل اور شادی کرنے کے مراحل کے ہیں جسے بڑی خوبصورتی سے فلم بند کیا گیا ہے۔ فلم آج سے شہر کے تیس سے زائد سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔