سائنس فکشن فلم ‘آنٹ مین اینڈ دی ویسپ’ کا ٹریلر جاری

سائنس فکشن فلم ‘آنٹ مین اینڈ دی ویسپ’ کا ٹریلر جاری


 لاس اینجلس (24نیوز)  مارول کامکس برانڈ کی ایکشن، سائنس فکشن اور ایڈونچر سے بھرپور نئی فلمآنٹ مین اینڈ دی ویسپ ‘ کا پہلا ٹیزر ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابقفلم آنٹ مین اینڈ دی ویسپ 2015 میں آنے والی فلم آنٹ مین کا سیکوئل ہےاور اس فلم نے باکس آفس پر ریکارڈ توڑ بزنس کیا تھا، فلم کی ہدایت کاری پیٹن ریڈ نے سر انجام دی جبکہ فلم کی کہانی ایک ایسے سپر ہیرو کے گرد گھوم رہی ہے، جو ایک سپر سوٹ کے ذریعے اپنے جسم کو چونٹی سے بھی چھوٹا اور بلڈنگ سے بھی بڑا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہےاور اس طاقت کے ذریعےوہ اپنے دشمنوں کو شکست دیتا ہے۔

سائنس فکشن کا مکس تڑکا لیے یہ سپر ہیرو فلم 8جولائی کو امریکہ بھر میں عام نمائش کے لیے پیش کردی جائے گی۔

ٹریلر دیکھیں: