بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں چیتا دہشت کی علامت بن گیا


نئی دہلی(24نیوز) بھارتی ریاست ہماچل پردیش کے گاوں مورا آباد میں ایک چیتا دہشت کی علامت بن چکا ہے ، جنگل سے ساتویں کلاس کے ایک طالب علم سہیل کی لاش ملی ہے ، جس پر چیتے کے ناخنوں اور دانتوں کے بڑے زخم ہیں۔

ذرائع کے مطابق بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں چیتا دہشت کی علامت بن گیا، مور اآباد کے قریب جنگل سے طالب علم کی لاش ملی ہے، طالب علم سہیل کے جسم پرچیتے کے ناخنوں اور دانتوں کے نشانات تھے۔

دوسری طرف جائے وقوعہ سے کچھ فاصلے پر مقبوضہ کشمیر کے جنگل سے بھارتی وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ نے ایک چیتا بھی پکڑا ہے جو آبادی میں گھوم رہا تھا ، تاہم وائلڈ لاءف حکام نہیں جانتے کہ یہ وہی چیتا ہے جس نے نوعمر لڑکے کو اپنا شکار بنایا یا کوئی اور؟۔