عدلیہ اور پاک فوج کا احترام سب پر لازم ہے: سعد رفیق


ملتان (24نیوز) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عدلیہ اور پاک فوج کا احترام سب پرلازم ہے، سیاسی لڑائی عدالت نہیں جانی چاہیئے تھی۔

ذرائع کے مطابق ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کہنا تھا کہ سیاسی لڑائی عدالت نہیں جانی چاہیئے تھی، اگر ہمارے یہی رویے رہے توالیکشن کے بعد بھی ملک مستحکم نہیں ہوگاریاستی اداروں کو بھی سوچنا ہو گا کہ ملک پارلیمنٹ نے چلانا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ لگتا تھا کہ سیاستدانوں نے ماضی سے سبق سیکھا ہے، ہمارے یہی رویے رہے توالیکشن کے بعد بھی ملک مستحکم نہیں ہوگا، ریاستی اداروں کو بھی سوچنا ہو گا کہ ملک پارلیمنٹ نے چلانا ہے، نیب کی نالائقی سے بھی جمہوریت کوخطرہ ہے، آگے بڑھنے کا راستہ ایک ہی ہے،اداروں کو کام کرنے دیں ،ہمیں ہرشخص پرشک نہیں کرنا چاہیئے۔